Ayesha about 1 year ago
محبت کیا ہے؟
مُحبت جسم کی سرحد سے ہو کر
جب کسی کی رُوح کی وادی میں
چُپکے سے اُترتی ہے
تو پھر الفاظ بے معنی ہیں
تمہیں اپنے عمل سے مُجھ کو یہ اکثر بتانا ہے
میں جو بھی ہوں
میں جیسی ہوں
مکمل ہوں
کبھی جب لوگ میری بات کو پاگل پن کہہ کر
نظر انداز کرتے ہوں
تو میری بات سُن لینا
مجھے تُم چھوڑ کر ہرگز نہ جاؤ گے