تمہیں کچھ پھول بھیجےہیں
انہیں رکھ لو
مگرخوشبو سےیہ کہہ دو
نہ بکھرےوہ
تمہیں کچھ خواب بھیجےہیں
انہیں دیکھو
ذرا تعبیر سےکہہ دو
کہ سچی ہو
تمہیں کچھ شبد بھیجےہیں
انہیں پڑھ لو
مگرہرشبد کی تاثیر سےکہہ دو
کہ اچھی ہو
تمہیں جو رنگ بھیجےہیں
یہ سارے روپ میرےہیں
ستم کی دھوپ سےکہہ دو
درودیوار پہ دل کی نہ اترےوہ
about 1 year ago