محبت اب بھی پیاسی ہے
اگرچہ تم نے پوچھا ہے
بہت ہی پیار سے ہم سے
ہمارا حالِ دل جاناں
محبت پھر بھی پیاسی ہے
اگرچہ تم نے رکھا ہے
بہت ہی پیار سے میرے
سینے پہ سر جاناں
محبت بس یہ چاہتی ہے
کہ جب آغوش میں میری
تمہارا روپ جو اترے
تو پھر اس راجدھانی میں
مسلسل راج میرا ہو
#از_اسد
11 months ago