امتنان
@imtnan.bsky.social
📤 212
📥 37
📝 113
#امتنانیات
imtnaniyat.wordpress.com
سردیوں کی چاندنی، غریب کی جوانی اور مفلس کی پریشانی، کون دیکھ پایا ہے۔۔۔
12 months ago
1
6
2
عکس، پسِ آئینہ وجود پر حاوی ہونے لگے تو یہ عکاس کی کاملیت نہیں؛ شکستگی پر دلیل ہے۔
about 1 year ago
0
4
0
زندگی، فکر سے نمو تب ہی پاتی ہے اگر اس کو پیہم عمل سے ثبات میسّر ہو۔
about 1 year ago
1
3
0
مقابل سے کی گئی معافی کی درخواست تو درحقیقت؛ اپنے حق میں، اپنی ہی عدالت میں پیش کرنے کو مانگی گئی سَنَدِ رعایتِ انسانی کا نام ہے۔
about 1 year ago
0
6
5
انسان و سماج، موضوعات کے ہاؤس آف سٹارکس ہیں تو سیاست موضوعات کی میلیساندرے ہے۔
about 1 year ago
0
3
0
توازن کی بےرنگی، انسان کی پسِ پردہ سعیِ مسلسل کی دین ہے جب کہ انتہاؤں کی کشش، درحقیقت بےکاوش و بےعمل نعرہ زنی کا رنگ ہے۔
about 1 year ago
1
3
0
راستے کا فسُوں محض انجان کی کشش ہی نہیں، راہی کے احساسِ کردگی سے بھی مستعار ہے۔
about 1 year ago
0
3
0
شطرنج بادشاہوں کا کھیل یوں بھی ہے کہ ہر درپیش چال کے دسیوں ممکنہ جوابات اور ہر ممکنہ جواب کے بیسیوں ممکنہ مضمرات۔ سیدھے سبھاؤ نتائج کی بنیاد پہ چال ہوتی تو یہ کھیل سیاست سے تمثیل نہ پاتا۔
about 1 year ago
0
6
3
تعصب کو چھوتی عصبیت کی بنیاد میں تفاخر ہو کہ وفاداری، بربادی کے سوا کسی شے پر منتج نہیں ہوا کرتی۔
about 1 year ago
2
7
2
انفرادیت، راستگی پہ دلیل نہیں ہو سکتی۔
about 1 year ago
1
2
1
قبولیت کا یوں ہے کہ محض تعلق سے مصدر ہے اور تعلق فقط اسی سے اور اسی کا جو آپ پہ، اپنی مکمل ہست میں بِیت چکا ہو۔
about 1 year ago
0
5
1
محبت رابطۂ سانس کا فِدیہ محبت جلوۂ جانان کا صدقہ
imtnaniyat.wordpress.com/2016/02/19/%...
loading . . .
محبت عبد میں معبود کا حصہ
محبت عَبد میں مَعبُود کا حصہ محبت غیب میں مَشہود کا قصہ محبت ذات کے اظہار کی خواہش محبت اَندروں کو ایک ہی رستہ محبت رابطۂ سانس کا فِدیہ محبت جلوۂ جانان کا صدقہ صنم سازی کی دُنیا میں محبت قُربتِ ر…
https://imtnaniyat.wordpress.com/2016/02/19/%d9%85%d8%ad%d8%a8%d8%aa-%d8%b9%d8%a8%d8%af-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%b9%d8%a8%d9%88%d8%af-%da%a9%d8%a7-%d8%ad%d8%b5%db%81/
about 1 year ago
2
2
2
ادھیڑ عمری کی زندگی، اتوار کی شام ایسی ہے۔۔ سنجیدہ، روانگی سے لاتعلق اور آہستگی اپنائے ہوئے۔
about 1 year ago
2
11
6
سیلِ رواں کے برعکس موضوعِ گفتگو کی سہولت سے تخلیق، قادرُ الکلام انسان کی اوّلین نشانیوں میں سے ہے۔
about 1 year ago
1
7
2
عصبیت کا چھلکتا رنگ، اظہارِ رائے میں ہو تو مباح؛ تجزیے میں ہو تو مکروہ اور بیانِ اصول میں حرام ہے۔
about 1 year ago
0
2
0
انسان کی تنہائی، اس کی کامیاب بہروپ بھرنے کی صلاحیت کے راست متناسب ہوتی ہے۔
about 1 year ago
0
3
2
یہ رنگ رنگ کے چھابے، اور لپک لپک کے متوجہ کرتے خوانچہ فروش ۔۔۔ شکریہ
#بلیوسکائی
about 1 year ago
0
11
2
نفی، اثبات کی منزل کا پہلا سنگِ میل ہے۔
about 1 year ago
3
8
2
داغِ فراقِ صحبتِ شب کی جلی ہوئی اک شمع رہ گئی ہے سو وہ بھی خموش ہے ظلمت کدے میں دل کے، شبِ غم کا جوش ہے
about 1 year ago
0
3
2
لفظ بول نہیں سکتے، یہ وصف تو لہجوں کو عطا ہے۔
about 1 year ago
2
13
8
بلیو سکائی نے کہنہ مشق لکھاریوں اور جغادریوں کو بھی بنیاد کی جانب لَوٹا دیا ہے۔ ایکس کا 'ایلگوردم'، عامیوں کے لئے کتنا ہی ناپسندیدہ کیوں نہ ہو؛ خواص کے یک طرفہ مکالمے و بھاشن کو پروان بھی چڑھاتا ہے۔
about 1 year ago
1
8
2
لفّاظی اور قدرتِ کلام کا فرق۔
about 1 year ago
0
4
0
ذکرِ صُبحا کہ رخِ یار سے رنگیں تھا چمن ذکرِ شبہا کہ تنِ یار تھا آغوش تمام
#آرئیرسائیڈآفءفیض
add a skeleton here at some point
about 1 year ago
1
4
2
زندگی کی وسعت، وسعتِ خیال اور رنگ عمل کے رنگ سے مصدر ہیں۔
about 1 year ago
1
5
1
نئی دنیائیں اور صبح و شام بسانے میں انسان کی خُوئے تعلق ہی مزاحم ہے، اس کا رنگ قائم رہے تو فنا کا خوف رہے نہ بقا کا لالچ۔
about 1 year ago
1
11
3
رات تاریکی کا نہیں، خود کے خود پہ آشکار ہونے کا نام ہے۔
about 1 year ago
2
9
4
رستگاری کا تو یوں ہے کہ گر غم سے نہیں تو خود سے بھی ممکن نہیں۔
about 1 year ago
1
1
0
یہ ہے
#ٹوئٹرنیوز
، حال مقیم
#بلیوسکائی
کا پرانا ٹوئٹر ۔۔۔
add a skeleton here at some point
about 1 year ago
0
1
0
جڑوں کی مضبوطی، شاخوں کی نمو کا انکار نہیں۔
about 1 year ago
0
7
2
قبولیت کا یوں ہے کہ اگر اس کو دلیل مان لیا جائے تو انسانی تاریخ کے نصف سے زائد قابلِ تقلید مشاہیر، صفر ہو کر رہ جائیں۔
about 1 year ago
1
4
2
نئے گھر سا احساس۔۔۔ در و دیوار کا تازہ رَنگ، لکڑی کی باس اور خالی کمرے ۔۔۔ ہر شے کو چھو کر دیکھنا کہ چلتی ہے یا نہیں۔۔۔
#بلیوسکائی
about 1 year ago
0
17
8
زندگی، رنگ سے عبارت ہے؛ سفیدی ارتکاز ہے تو رنگ پھیلاؤ۔
about 1 year ago
1
5
1
you reached the end!!
feeds!
log in