درد دل درد جگر آٹھ پہر ہوتا ہے
کیا ہی مجبور محبت میں بشر ہوتا ہے
بحث دونوں میں شب ہجر پڑی ہے دیکھوں
آہ میں یا مرے نالے میں اثر ہوتا ہے
شب فرقت مجھے مر مر کے سحر ہوتی ہے
شام سے حال مرا نوع دگر ہوتا ہے
وہ چلے آئیں گے اک روز کلیجہ تھامے
ہم دکھا دیں گے کہ نالوں میں اثر ہوتا ہے
#اردو_زبان
8 months ago