میں جن کے دُکھ بٹا نہ سکا، اُن سے مَعذرت
میں جن کے کام آ نہ سکا، اُن سے مَعذرت
بیمار جن کو تھی، میری آمد کی آرزو
میں اُن کے پاس جا نہ سکا، اُن سے مَعذرت
نادِم ھُوں جن کے کام، یہ کاندھے نہ آ سکے
جو میّتیں اُٹھا نہ سکا، اُن سے مَعذرت
مجھ سے مِلے بغیر، جہاں سے چلے گئے
جن کو گلے لگا نہ سکا، اُن سے مَعذرت
22 days ago