ہائے ہائے
مآلِ فطرت و تہذیب میں تناسُب ہے
یہ کُچھ خُدا نے کِیا ، خال خال میں نے کِیا
کُچھ اور بھی تھے عوامِل جو غیر واضح ہیں
مگر جو اہلِ رعونت کا حال میں نے کِیا
میں کیوں زمیں پہ ہوں وہ آسمان پر کیوں ہے ؟
اُٹھا وہ شور ، جو پہلا سوال میں نے کِیا
اختر عُثمانؔ
about 1 year ago